بھارتی اداکار شاہ رخ بھی، پاکستان دشمنی میں آگے نکل گیا ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

بھارتی اداکار شاہ رخ نے کشمیر کے کشیدہ حالات کے ساتھ پاکستان کیساتھ دشمنی نکال لی جس پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے – شاہ رخ خان نے حالیہ دنوں اپنی نئی ویب سیریز بارڈ آف بلڈ کا ٹریلر جاری کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے – واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی یہ ویب سیریز دہشتگردی پر بنائی گئی ہے – ٹریلر کے مطابق بارڈ آف بلڈ‘ کا مرکزی کردار وہ ایجنٹ ہے جِس کو پاکستان مِشن کے لیے بھیجا جاتا ہے اور اِس کِردار کو بھارتی فلم انڈسٹری کے مسلمان اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیا ہے۔ اِس ویب سیریز کو پروڈیوس کرنے والا بھی مسلمان اداکار شاہ رخ خان ہے اور مرکزی کردار کرنے والا بھی مسلمان اداکار ہی ہے۔ جس کے بعد یہ واضح ہے کہ یہ ویب سیریز ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنائی گئی ہے اوراس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر نتاشا کُنڈی نامی ایک صارف نے کہا کہ ’شاہ رخ خان پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں اس ویب سریز کے ذریعے اپنے رہنماوئوں کو خوش کررہے ہیں، آپ کے پاس نفرت کا اظہار کرنے کے لیے اس سے اچھا موقع نہیں ہوسکتا۔ صحافی صباحت ذکریہ نے بھی شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’شاہ رخ خان وہی بھارتی اداکار ہیں جو اب تک مسئلہ کشمیر پر خاموش ہیں اور اپنی دولت بڑھانے کے لیے ابھی بھی مسلمانوں کو ہی دہشتگرد دِکھا رہے ہیں – ماہِ دوراں نامی ایک اور ٹوئٹر صارف نے ’لارڈ آف بلڈ‘ ویب سیریز کے خلاف ٹوئٹ کیا کہ شاہ رخ خان اُن بزدل مسلمان اداکاروں میں سے ہیں جن کو صرف پیسوں اور شہرت سے محبت ہے، اصل میں یہ وہ ہندو ہیں جو بھارتی منفی سوچ سے محبت کرتے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں