حمزہ عباسی شادی کے بعد روایتی شوہر بن گئے ، اہلیہ کو شوبز چھوڑنے کا حکم

معروف اداکار حمزہ علی عباس کی شادی کو ابھی چار دن ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی اہلیہ کے لئے روایتی شوہر بن گئے اور اطلاعات ہیں کہ کی ان اہلیہ نیمل خاور خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے – اور گزشتہ روز انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔نیمل خاور خان نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیمل خاور خان کا کہنا تھا کہ ’میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا ےچاہتی ہوں۔‘ انہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میں اداکاری چھوڑ رہی ہو- اطلاعات یہ ہیں کہ حمزہ علی عباسی کی جانب سے پہلے ہی اس خواہش کا اعلان کردیا گیا تھا کہ ان کی اہلیہ شادی کے بعد شوبز سے علیحدہ ہو جائیں گی اور اس کا آج انہوں نے اعلان بھی کردیا ہے – شوبز حلقوں میں اس حوالے سے ملے جلے رد عمل اظہار کیا جارہا ہے –

اداکارہ نیمل خاور خان کا کہنا تھا کہ شوبز سے الگ ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس کے لئےکسی کا کوئی دبائو نہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں