آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسرائیک کور کا دورہ ، جوانوں کی تیاریوں پر کیا کہا ؟؟

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نےفارمیشن اسٹرائیک کور کادورہ کیا اورجوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اورتربیت کے معیارکی تعریف کی-

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں اسٹرائیک کورکاکلیدی کردارہوتا ہے -آرمی چیف نے کور کی تیاریوں اورتربیت کے بارے میں بریفنگ لی، اس موقع پر انہوں نےجوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اورتربیت کے معیارکوسراہااورکہا کہ جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے قابل قدر ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےواضح کیا کہ جنگ میں اسٹرائیک کورکا اہم اورفیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔ کورکی تیاریاں،تربیت کا معیاراورمورال قابل تحسین ہیں۔ پیشہ وارانہ تیاریاں اور تربیت کا معیار اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں