حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی منظرعام پر ، نئی دلہن نیمل خاور کو کیا دھمکی دیدی؟؟؟

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی شادی کو ابھی 4 دن ہی گزرے ہیں کہ ان کی پہلی بیوی منظر عام پر آ گئی ہے – اورپہلی بیوی کا دعوی کرنے والی خاتون انیلہ نے ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیمل تم نے اور ہانیہ نے بہت اچھا کھیل کھیلا اور حمزہ کو مجھ سے دور کر دیا، اسے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جب تک حمزہ زندہ ہے میں ہی اُس کی پہلی بیوی اور اُس کی محبت رہوں گی۔تم ہمارے راستے میں آئی اور میرے خلاف اُس کا برین واش کیا۔ اور اب تم اُس سے شادی کرنے جا رہی ہو۔

واضح رہے کہ یہ ٹویٹر پیغامات 25 اگست کو کئے گئے ہیں لیکن وائرل اب ہوئے ہیں ، مزید کہا کہ نیمل یہ مت سوچنا کہ میں ڈر جاؤں گی اور اسلام آباد چھوڑ دوں گی۔ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اُس کی ذمہ دار تم خود ہو گی ، حمزہ کو مجھے گھر لانا پڑے گا۔ اور مجھے گھر نہ لانے کے لیے میں اُس کا کسی قسم کا بہانہ قبول نہیں کروں گی – خاتون کا کہنا تھا وہ حمزہ علی عباسی کا پہلا پیار تھی اور اُس گھر میں رہنے کا حق صرف مجھے ہے جسے تم نے مجھ سے اور میرے شوہر سے چھین لیا ہے۔ قانون کے مطابق کوئی بھی مرد دوسری شادی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے۔ حمزہ نے میرے حقوق پورے نہیں کیے لہٰذا اُسے تمہیں اپنے ساتھ رکھنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے –

انیلہ نامی خاتون کے ان پیغامات کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل سی مچ گئی ہے لیکن ابھی حمزہ علی عباسی کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں