پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ ، پوری قوم خوشی سے نہال

پاکستان افواج کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے جس پر پوری قوم نے خوشی کااظہار کیا ہے –

پاک فوج کے ترجمان اور آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور یہ میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈز لے جانے جصلاحیت رکھتا ہے، غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور سروسز چیفس کی جانب سے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں