امریکی گلوکارہ ملی سائرس ہم جنس پرست ہیں یا نہیں ؟؟؟ سسرالی تحقیقات کریں گے

امریکہ میں ہم جنس پرست ہونا کوئی معیوب نہیں سمجھا جاتا لیکن اس کے باوجود میاں بیوی میں سے کسی ایک کا ہم جنس پرست ہونے پر علیحدگی ہو جائے تو پھر میڈیا میں خبریں بنتی ہیں – واضح رہے کہ امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس اور ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے رواں ماہ 15 اگست کو ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا – جس پر شوبز حلقوں میں یہ بات عام ہو رہی تھی کہ ملی سائرس ہم جنست پرست ہے کیونکہ مائلی سائرس کو دوسری خاتون کیتھلین کارٹر کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھا گیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دراصل لیام ہیمس ورتھ کو اپنی بیوی کے جنسی رجحانات کے بارے میں غلط فہمی ہوئی تھی وہ ہم جنس پرست نہیں ہیں – فیشن میگزین ’ایلے‘ نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیام ہیمس ورتھ اور ان کے اہل خانہ کو امید ہے کہ مائلی سائرس ہم جنس پرست نہیں – رپورٹ کے مطابق اگرچہ مائلی سائرس اور ان کی خاتون دوست کے رومانس کی تصاویر امریکی و برطانوی میڈیا میں شائع ہوئیں، تاہم ان میں دونوں کے چہرے واضح دکھائی نہیں دے رہے جن سے یہ تصدیق نہیں ہوتی کہ رومانس کرنے والی خواتین میں سے ایک مائلی سائرس ہیں – رپورٹ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب وہ خود مائلی سائرس کی خاتون کو بوسہ دینے اور ان کے ساتھ رومانس کرنے کی تصویر نہیں دیکھ لیتے تب تک طلاق کے حوالے سے مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں