بھارت میں کیمیکل پلانٹ میں زبردست دھماکہ ، کتنی جانوں کا نقصان ہو گیا ؟؟

بھارتی حکومت ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے اور آج کرفیو لگائے جانے کا 27 واں دن ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت میں مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے – لیکن قسمت کی بات ہے کہ بھارت میں آئے روز نیا مسئلہ سامنے آ رہا ہے – اب اطلاع یہ آئی ہے کہ بھارتی صوبہ مہا راشٹر کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے جس میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا دھول نامی شہر میں واقع کیمیکل پلانٹ کے گیس سیکشن میں ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پلانٹ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 13 افراد جان سے گئے جبکہ 58 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں –

رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد متعدد پولیس ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور کیمیکل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں