وفاقی وزیر فواد چوہدری پھر چھا گئے ، وزارت نے انتہائی سستا منرل واٹر تیار، کتنے کی بوتل؟؟

وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے انقلابی قدم سامنے آیا ہے جس نے سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے منرل واٹر تیار کر لیا ہے جو پہلے مرحلے میں وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا نیا کارنامہ سامنے آگیا جس کے تحت سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کیلئے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا – پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے “سیف ڈرنکنگ واٹر” کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچہ آئے گا –

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں یہ منرل واٹر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا جبکہ بعد میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا ، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس منرل واٹر کوسرکاری اداروں میں لازمی قرار دیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں