نئے کرکٹ سٹرکچر کے اجرا ، مقامی کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی اور کونسی سہولیات ؟؟؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے دوران مقامی کھلاڑیوں پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کا پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے بعد نئے کرکٹ سٹرکچر میں جان پڑ گئی ہے – میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ڈومیسٹک سیزن کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کروڑوں کے معاوضے اور انعامی رقوم کے ذریعے پر کشش بنانے کا اعلان کیا ہے، کھلاڑی بڑے ہوٹلوں میں قیام کریں گے اور جہاز پر سفر کریں گے – پی سی بی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق نئے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے جبکہ سیزن 2019-20 میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی – ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ کی انعامی رقم میں 150 فیصد اضافہ کرگیا ہے – قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ جبکہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرے گا اسی طرح قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس 50 سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے – اس کیساتھ کیساتھ پاکستان کپ کی میچ فیس 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے –

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ نان فرسٹ کلاس میچز کی میچ فیس 8 سے بڑھا کر 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ سیکنڈ الیون کے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں بھی کھلاڑیوں کی میچ فیس مقرر ہے – 3 روزہ کرکٹ میں انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس 4 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ہے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس 2 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے مقرر کردی گئ ہے – جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑی 3 اور 4 اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے اور بین الصوبائی سفر کے لیے کھلاڑی ہوائی جہاز کا استعمال کریں گے –

پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کے اجرا پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا کہ کرکٹ بورڈ کا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر کھلاڑیوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا، کھلاڑیوں کو طویل عرصہ ان کے جائز حق سے محروم رکھنا افسوسناک تھا اورایک ارب روپے سے زائد کے فنڈ مختص کر دئیے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں