ملنگا نے جاتے جاتے بوم بوم شاہد آفریدی سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا ،لیکن وہ ہے کیا ؟؟

سری لنکا کے لیونگ لیجنڈ فاسٹ بائولرلستھ ملنگا اپنے کیریئر کے آخری دنوں کی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں ، اب نئی خبر کے مطابق ملنگا نے بوم بوم آفریدی کے ریکارڈ پر قبضہ جما لیا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق ملنگا نےپاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ کھلاڑی شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا –

ریکارڈ بک کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاٖف کھیلئے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے فاسٹ باؤلر ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے. اس طرح انہوں نے شاہد آفریدی کا ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور ان کی ٹی 20 میں وکٹوں کی تعداد 98 تھی اور وہ زیادہ وکٹوں کے ریکارڈ ہولڈر تھے اور اب شاہد آفریدی دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں