آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ ، کوہلی کا کتنا نمبر؟؟

آسٹریلیا کے کپتان اور دور حاضر کے جدید اور بہترین بیٹسمین سٹیوسمتھ نے آئی سی سی کی رینکنگ پر قبضہ جما لیا ہے اور ترقی کرتے ہوئے پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں . آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق اسٹیواسمتھ نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی،اسٹیواسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں دنیاکے بہترین بلے باز بن گئے –

آئی سی سی کے مطابق بھارتی کپتان اب پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں اسی طرح نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمن تیسرے نمبر پر برقرار ہیں – انگلینڈ کے کپتان جوروٹ ترقی پاکرچھٹے اور بھارتی بلے باز اجنکیا ریہانے ساتویں پوزیشن پرآگئے- اسی طرح دیمتھ کرونارتنے،ایڈن مرکرم اورکوئنٹن ڈی کاک کی تنزلی ہوئی، پاکستان کے حارث سہیل ترقی پاکر 46ویں نمبر پر آگئے،باؤلرز میں جسپریت بمرا ترقی پاکرتیسری اورجیسن ہولڈر چوتھی پوزیشن پرآگئے،پاکستان کے یاسرشاہ ترقی پاکر16ویں اوروہاب ریاض 34ویں پوزیشن پرآگئے –

نئی چینکنگ کے مطابق ہنری نکولس پانچویں نمبر ، ٹام لیتھم آٹھویں ، ایڈن میکرم دسویں نمبر پرہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں