وزیراعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،کیا نقصان ہو گیا ، تشویشناک خبر

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم وزیراعلی پنجاب معجزانہ طورپر محفوظ رہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ہیلی کاپٹر پر ضلع حافظ آباد کا دورہ مکمل کر کے لاہور واپس آ رہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ ایک پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وزیراعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹرکے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور انہیں لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو نقصان تو پہنچا تاہم وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے جس پر انہوں نے اللہ کا شکرادا کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں