تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ، کتنے فیصد طلبہ پاس ؟؟

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت نے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے اس سلسلے میں ذہین اور باصلاحیت طالب علموں کی جس انداز میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ علمی شعبے میں ذہانت ابھر کر سامنے آرہی ہے جو قومی تعمیر وترقی کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔یہ بات صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کلاسز کے سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کے اعلان کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے مہمان اعزاز شرکت کی جبکہ ارکان اسمبلی لطیف نذر،میاں وارث عزیز، فردوس رائے،سعید احمد سعیدی،مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق،چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مسز شہناز علوی،سیکرٹری چوہدری محمد افضل،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم،ویلفیئر آفیسر بابر ڈوگراوربورڈ کے اراکین و افسران کے علاوہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،والدین اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں،ان کے والدین اور ٹیچرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان باصلاحیت اورذہین طلباء پر فخر ہے جو ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی ذہانت ہی ہمارا شاندار اور روشن مستقبل ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شعبہ تعلیم میں انقلاب آفرین اقدامات کے تحت ذہین طلباء کو گارڈ آف آنرز پیش کیا جارہا ہے جو ان کی قابلیت کا اعتراف ہے۔انہوں نے وسیع علمی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ذہانت کی قدر کے نتیجہ میں اعلیٰ امتحانی نتائج اورحکومتی اقدامات کے ثمرات واضح نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے لئے فنڈز کی کمی نہیں کی اور اب کوئی ذہین اور مستحق طالب علم معاشی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہے۔انہوں نے بورڈ آف ایجوکیشن کے انتظامی وامتحانی امور میں جدید اصلاحات اور اعلیٰ نظم ونسق کو سراہتے ہوئے بورڈ کے شفاف اور عمدہ نتائج مرتب کرنے پر مبارکباددی۔

صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کی طاقت ہیں جنہوں نے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے اپنے والدین اور تعلیمی ادارے کانام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھر گھر علم کی روشنی پھیلانا حکومت پنجاب کا عزم ہے اور اس عمدہ سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم کے نونہالوں کے لئے بہترین تعلیمی ماحول اوروسیع مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری طالبات صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنز حاصل کرنا اس امر کا ثبوت ہے.انہوں نے امتحانی نظام میں جدت لانے اور شفاف انداز میں نتائج مرتب کرنے پر بورڈ آف ایجوکیشن کے افسران وسٹاف کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا۔ارکان اسمبلی نے بورڈ کی سطح پر ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی غیر معمولی صلاحیتوں کو زبردست اندازمیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں اصلاحات کا سہرا حکومت کے سر ہےاور اب حقیقی معنوں میں ذہین طالب علم پوزیشنز حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

چیئرپرسن نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئےانہیں بورڈ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔تقریب سے سیکرٹری بورڈنے بھی خطاب کیا اور بورڈ کی عمدہ کارکردگی پیش کی۔کنٹرولر امتحانات نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019ء کے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر 97ہزار528طالب علموں نے شرکت کی جن میں سے 64ہزار 852کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کاتناسب 66.50فیصد رہا۔بورڈ کی سطح پر مجموعی طورپراول پوزیشن ایڈیفائی سائنس کالج فار وومن مدینہ ٹائون تاندلیانوالہ کی طالبہ طیبہ اقبال نے1053نمبرلیکرحاصل کی جبکہ پنجاب کالج فار وومن جڑانوالہ کی طالبہ نے 1048نمبر حاصل کرکے دوسری اور پنجاب کالج برائے خواتین جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی طالبہ مریم گل نے1047نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعدازاں مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن صوبائی وزیروومن ڈویلپمنٹ اور دیگر مہمانوں نے فرسٹ پوزیشن کی حامل طالبہ کو لیپ ٹاپ اور دیگر پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ وسلور میڈلز پہنائے،نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر امتحانی نتائج کو اپ لوڈ کیا۔تقریب کے اختتام پر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں