مریم نواز کا مزید کتنے دن کا ریمانڈ ؟؟ حمزہ شہباز شریف کا مزید ریمانڈ دینے سےعدالت کا انکار

احتساب عدالت نے آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید 14 دن کا ریمانڈ دیدیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا مزید ریمانڈ نہیں دیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا –

میڈیا رپورٹس مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور ان کے دوسرے کزن یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے ان کے خلاف چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کر رکھے ہیں – آج پیشی کے موقع پر سرخ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مریم نواز عدالت پہنچیں تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور وکلا نے انھیں گھیر لیا اور ’مریم تیرے جانثار بےشمار بےشمار‘ اور ’ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں کیس کی ڈیڑھ گھنٹہ سماعت ہوئی جس بعد مریم نواز کو مزید 14 دن کے ریمانڈ پر نیب تحویل میں دیدیا جبکہ بعد میں ہونے والی الگ سماعت میں حمزہ شہباز کا ریمانڈ نہیں دیا اور انہیں جیل بھجوا دیا گیا – اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ریمانڈ لینے دیں اپنی تسلی کریں کوئی کرپشن کی ہے نہ کسی کا ڈر ہے – عوام ان کے ساتھ ہیں –

رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بدھ کو بھی کمر درد کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے تو جج نے ایک بار پھر ان کی حاضری سے متعلق استثنی کی درخواست منظور کر ل – مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر موجود تھی اور کمرہ عدالت کے اندر اور باہر یہ پولیس اہلکار مستعد کھڑے تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں