“ٹک ٹاک” کی نمبر ون ماڈل کون ہے ، کس شہر سے تعلق ؟؟ مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہیں؟؟

ایک طرف ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ٹک ٹاک کے سٹارز کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے – ٹک ٹاک کی سپرسٹار کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے اور ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کے فالورز کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اس کے ٹک ٹاک لائکس کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں فائن آرٹس کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں اور اس وقت تک جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو شائقین نے بے پناہ پسند کیا گیا – اس حوالےسے جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اس کی ٹک ٹاک کی شہرت جاپانی اشتہاری اداروں تک پہنچ گئی ہے جہاں سے انہیں جاپانی اشتہارت میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں تاہم جنت مرزا ابھی اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوز اینکر بننا چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں