دائود نگرڈسپوزل سینٹرکا تعمیراتی کام 95 فیصد مکمل ، 3 لاکھ شہری مستفید ہونگے، فقیرمحمد چوہدری

فیصل آباد(نیوزڈیسک ) مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری کا تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیئے زیر تعمیر داؤد نگر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ، شہریوں کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لیئے داؤد نگر ڈسپوزل اسٹیشن کا کام ھنگامی بنیادوں مکمل کرنے کی ھدائیت، مدینہ ٹاؤن خیابان کالونی،رضا گارڈن،عبداﷲ گارڈن،چک نمبر204رب اور ملحقہ علاقوں کی 3لاکھ کی آبادی مشکلات کا شکار ہیں جس کے لیئے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام ھنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری نے زیر تعمیر داؤد نگر ڈسپوزل اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کنسٹرکشن شبیر احمد چوھدری نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کا م کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پربریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا 95%کام مکمل کیا جا چکا ہے اور اگلے چند دنوں میں ٹربائنوں کے الیکٹریکل کنکشنز کے بعد ٹرائل بیسس پر اپنے کام کا آغاز کر دے گا،اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری نے تعمیراتی پراگریس پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واسا شہریوں کو پانی اور سیوریج کی بہتر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے داؤد نگر ڈسپوزل اسٹیشن بھی اس سلسلے کی کڑی ہے اور جلد ہی اس کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد مدینہ ٹاؤن خیابان کالونی،رضا گارڈن،عبداﷲ گارڈن،چک نمبر204رب اور ملحقہ علاقوں کی 3لاکھ پر مشتمل آبادیوں کو سیوریج کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور ان کے دیرینہ گھمبیر سیوریج کے مسائل نہ صرف حل ہو جائیں گے بلکہ ان آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر سکھ کا سانس ملے گا، انہوں نے بتایا کہ اس ڈسپوزل اسٹیشن کو مطلوبہ علاقوں کو سروس دینے کے لیئے مین سیور لائینیں بھی پہلے ہی بچھائی جا چکی ہیں اور اب اگلے چند ہفتوں میں یہ ڈسپوزل اسٹیشن اپنی پوری استداد سے کام شروع کر دے گا،اس دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر آپریشن کامران رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان گل بھی موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں