رانا ثنا اللہ کے لئے بڑی خوشخبری ، ان کے داماد رانا احمد شہر یار ضمانت پر رہا ؟؟؟

مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ کےداماد رانا احمدشہریارکو آج ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے جس کے بعد انہی ڈسٹرکٹ جیل فیصل آبادسےرہا کردیاگیاہے۔

سابق صوبائی وزیر قانون اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے داماد رانا احمد شہر یار جنہیں بٹ برادران قتل کیس میں گرفت کیا گیا تھا انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر ان کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد انہیں ڈسڑکٹ جیل فیصل آباد سے رہا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی کے بعد رانا احمد شہر یار ایم پی اے رانا علی عباس کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے ۔ رانا احمد شہریار کی رہائی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل کے باہر جمع تھی اور ان کی رہائی پر انہوں نے مسلم لیگ ن اور رانا ثنا اللہ کے حق میں شدید نعرے بازی کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں