عوام کیلئے خوشخبری ، سونے کی قیمتوں واضح کمی ، کتنا کم اور وجہ کیا بنی ؟؟؟

پاکستانی عوام کے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ اوپن مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور یہ کمی ایک ہزار روپے فی تولی بتائی گئی ہے اور اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونا ہے تاہم عالمی مارکیٹ سونا جتنا سستا ہوا، مقامی جیولرز نے قیمت اس کے پچاس فیصد بھی کم نہیں کی گئی – میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے اٹھاسی ہزار روپے رہ گئی، دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے کی کمی سے پچہتر ہزار چار سو چھیالیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار ایک سو ساٹھ روپے فی دس گرام رہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں اڑتیس ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے تناسب سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے سے بھی زیادہ کم ہو سکتی تھی لیکن مقامی صرفہ ایسوسی ایشن نے فی تولہ قیمت صرف ایک ہزار روپے ہی کمی کی -اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمتیں بڑھتی ہزاروں میں ہیں جبکہ کمی سینکڑوں میں ہوئی ہے ، حکومت سونے کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں