لاہور کے امریکن سکول میں استاد کے ہاتھوں میٹرک کا طالب ہلاک ، وجہ کیا بن گئی ؟؟؟

لاہور میں قائم ٹاپ کلاس امریکن لائسٹف سکول میں استاد کے تشدد سے میٹرک کا طالب علم جان سے گیا جس کے بعد لاہور میں محکمہ تعلیم کے افسران متحریک ہو گئے اور امریکن سکول میں طالب علم کی ہلاکت کے معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا -جس میں رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شرکت کرینگے اور پرائیویٹ سکولوں میں نااہل اساتذہ کی بھرتیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ سے کس طرح سے تشدد پر قابوپایا جاسکتا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اہلیت کو چیک کیے بغیر کم تنخواہ پر رکھ لیا جاتا ہے، اساتذہ کو کس صورت میں بھی بچوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں ہے، اساتذہ اور پرنسپل کو مکمل اہلیت کے بعد پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی کیا جائے ،پرویز اختر نے بتایا کہ امریکن لائسٹف سکول میں بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس معاملات کی تحقیقات بہت جلد مکمل کر کے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی جائے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں