ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں یا نہیں ، دعوی سامنے آ گیا ؟؟؟

گزشتہ چند روز سے ماڈل ایان علی کے بعد ایک اور ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی خبریں آ رہی تھیں اور یہ کہا جا رہا تھا کہ ایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی خلاف تفتیش شروع کردی ہے لیکن اس حوالے متعلقہ اداکارہ اور ماڈل کا موقف سامنے نہیں آیا تھا لیکن آج انہوں نے اس پر اپنا موقف جاری کردیا ہے – صوفیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنی دو ویڈیوز میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی بھی تفتیش نہیں کی جا رہی بلکہ ان کے خلاف جھوٹی اور پروپیگنڈا کے تحت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ان کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے کہنے پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو ان کی دو بیٹیوں کے اغوا میں ملوث ہے – انہیں یقین ہے کہ ان کے سابق شوہر ہی پروپیگنڈا کے تحت جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں اور انہوں نے ایسی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر ونگ میں شکایت درج کروادی ہے اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کا سابق شوہر نہ صرف ان کی بیٹیوں کو اغوا کرنے میں ملوث ہے بلکہ وہ پاکستان سمیت یورپی ملک ناروے میں بھی پولیس اور تفتیشی اداروں کو مطلوب ہے – ماڈل اور اداکارہ نے لوگوں سے درخواست کی کہ ان کے خلاف جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں، تاہم اب ایف آئی اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں