یوم دفاع کے موقع پر “چلیں شہید کے گھر” مہم میں بوم بوم کہاں پہنچ گئے؟؟ عمدہ مثال

آج پوری قوم یوم دفاع منا رہی ہیں اور ایک خصوصی مہم بھی چلائی جارہی ہیں جسے چلیں شہید کے گھر کا نام دیا گیا ہے اور اسی مہم کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی پاک فضائیہ کی شہید اولین خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ 6 ستمبر کی مناسبت سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس سلسلے میں وہ پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو سراہا – بوم بوم ن نے اس موقع پر کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔جن میں انہوں نے واضح کیا کہ شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے ملکر ان کے ہمت وحوصلے کی داستان سن کر بہت اچھا لگا، شہید مریم مختار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں