جڑانوالہ میں شہدا پاکستان کو خراج عقیدت اور کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی تقریب

جڑانوالہ ، فیض فریدی سے

محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام شہداء پاکستان کو خراج عقیدت و اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ٹی ایم اے ہال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثریا شریف کی زیر صدارت سمینار و عنوان (رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو ) منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے ایم این اے ملک ملک نواب شیر وسیر اور اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل تھے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک نواب شیر وسیر اور اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے شہداء افواج پاکستان شاندار لفظوں میں خراج عقیدت پیش تے ہوئے کہا آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں یہ افواج پاکستان و شہداء پاکستان کی قربانیوں کا صلہ ہے انہوں نے مزید کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وادی جنت نظیر انشاءاللہ جلد آزاد ہوگا کشمیر بنے گا پاکستان –

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کے وزیراعظم پاکستان جس طرح کشمیر کے مسئلے کو علمی دنیا میں اجاگر کر رہے ہیں وہ قابل مثال ہے اور کشمیر کو آزادی دلوانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں سمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثریا شریف اے ای اوز ارباب اصغر ،ماہ رح رمضان ،آمنہ احتشام ،عائشہ مجید ،ثوبیہ اقبال ،عائشہ اسلام ، انیلا ظہور ،سدرہ نور ،اقراء ،عائشہ واحد،سعدیہ مشتاق ،فرزانہ، نائلہ تبسم ،ارم ناز ، رابیہ زبیر ،اقصی نصیر نے کہا بچے کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہوتے ہیں بچوں کی تعلیم و تربیت استاذہ کی ذمہ داری ہے اور تشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی اس موقع پر مختلف اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں