خاتون کو کرنٹ لگا کرمبینہ پولیس حراست میں ہلاکت ، ڈی ایس پی سمیت8 اہلکار گرفتار

پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے لڈن میں پولیس کی جانب سے خاتون کو تشدد کے بعد کرنٹ لگا یا گیا ،کرنٹ لگنے سے وہ زندگی کی بازی ہارگئی۔ پولیس نے خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا – اور خاتون پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری اور کارروائی کی یقین دہانی کروائی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر پی او ملتان کے حکم پر 13ملزمان میں سے 8 کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی،ایس ایچ او،انچارج سی آئی اے،انچارج آئی ٹی،محرر اور دیگر شامل ہیں – واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 354,337,452.365.155 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا ،آر پی او ملتان کو واقعے کی انکوائری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

واقعے کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی نے کی جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف دفعہ 354، 337 اور 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا- اور مزید تفتیش کی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں