آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟؟؟

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میک کینزی کی سربراہی میں امریکی وفد نے خصوصی ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا –

پاکستانی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میک کینزی کی سربراہی میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – اس ملاقات میں افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

یاد رہے کہ امریکی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی اپنے وفد کیساتھ 8ستمبر کو پاکستان پہنچے تھے اوروہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کررہے ہیں جو کہ ان حالات میں پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی کی حامل ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں