فیصل آباد میں ایس ایچ او تاندلیانوالہ اور چوکی محرر گرفتار ، وجہ کیا بن گئی ، تشویشناک خبر

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں شہری کوغیرقانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ تاندلیانوالہ اور چوکی انچارج کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ تاندلیانوالہ میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کےالزام میں ایس ایچ او تاندلیانوالہ سٹی بشیر نول اور چوکی انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عنصر کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور چوکی انچارج کے خلاف شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر مقدمہ درج کیاگیا ہے – واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے گائےچوری کےشک میں 10 روز سے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی گرفتاری کا ریکارڈ موجود نہیں تھا اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کارروائی کی اور دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج عمل درآمد کیا گیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں