مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ ، شمولیت کا فیصلہ کیسے کیا جائے گا؟؟ احسن اقبال نے واضح کردیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ صلاح الدین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، انہوں نے پولیس تشدد سے صلاح الدین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں ملک کو دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔

سابق وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے سلسلہ میں جلد اے پی سی بلائیں گے،حکومت پولیس تشدد کے واقعات روکنے کے لئے قانون سازی کرے- احسن اقبال نے مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے گھر جاکر ان کے والڈین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں