پاک فوج میں اعلی سطح ترقیاں ، کتنے میجر جنرلز کو لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی؟؟

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں سامنے آئی ہیں اور 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل محمد عامر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے – اسی طرح میجر جنرل محمد چراغ حیدر بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاءکو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں