اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ ، تھانہ کوتوالی کا اے ایس آئی رشوت وصول کرتے گرفتار(ویڈیو دیکھیں)

فیصل آباد ، محمد احمد مرتضی

اینٹی کرپشن فیصل آباد کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا – اینٹی کرپشن نے یہ کارروائی کی عید گاہ روڈ پر کی جہاں پر تھانہ کوتوالی کا اے ایس آئی عرفان سرعام رشوت وصول کررہا تھا جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا – اور نشان لگے نوٹ برآمد کر لئے – واضح رہے کہ گرفتار اہلکار کو اینٹی کرپشن سپیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں