دعوت قبول ، برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا دورہ کرے گا ، لیکن کب ؟؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے برطانوی شاہی خاندان سے ذاتی تعلقات ہیں اور اب اطلاعات یہ آ رہی ہیں کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن یہ دورہ کب ہو گا اس کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے – واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی جسے قبول کرتے ہوئے شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم نے دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے – یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں جبکہ ان کا بیٹا شہزادہ ولیم اب 14 سے 18 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں