قصور میں کمسن بچوں کے قاتلوں بارے اطلاع دینے والوں کیلئے 50 لاکھ انعام کا اعلان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج قصور کا دورہ کیا اور چونیاں میں بچوں کے متاثرہ والدین سے ملاقات اور یقین دہانی کروائی کہ بچوں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا – بعد میں انہوں نے قصور میں بچوں کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والوں کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلا ن کیا ہے – اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعات کے مقدمات درج ہوگئے ہیں، ایف آئی آر میں اے ٹی اے لگائی گئی ہے – واقعے میں ملوث افراد کی اطلاع کے لیے پچاس لاکھ روپے کی رقم دینے کااعلان کرتا ہوں اور قصور میں چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بھی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کی کالی بھیڑيں جو فارغ ہورہی ہيں، ان کی دوبارہ پوسٹنگ نہیں ہوگی، جہاں جہاں مسئلہ ہوگا کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے – کیسز رپورٹ بھی ہورہے ہیں، ایکشن بھی ہورہا ہے، ہم نے اپنی بہترین ٹیم کی جے آئی ٹی بنائی ہے، ڈولفن فورس کو بھی چونیاں میں تعینات کردیا گيا ہے اور شہر کو سیف سٹی سے جوڑا جائے گا –

انہوں نے پولیس افسران کو واضح کیا کہ وہ بچوں کے قاتلوں تک پہنچنے کے لئے تشکیل دی جانے والی ٹیموں سے مکمل معاونت کریں تاکہ ایسے سفاک افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں