اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرکی امریکی صحرا میں عالمی ایونٹ میں شرکت ، کیسا فیشن کیا ؟؟

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمردنیا بھر میں فیشن شوز اور ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں جس کی وجہ سے ملک اور بیرون ملک لاکھوں مداح رکھتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں انہوں نے منعقد ہونے والی اچھوتے میلے برننگ مین میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی لیکن اس شو میں شرکت کے لیے انہوں نے خاصے بولڈ ملبوسات کا استعمال کیا اور اس ایونٹ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کردیا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے جب سے یہ تصاویر شیئر کی ہیں اس وقت سے مداح ان پر تنقید کررہے ہیں جس کی وجہ سے مداحوں کی تنقید سے بچنے کے لیے عائشہ عمر نے اگرچہ اپنی تصاویر پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا، تاہم پھر بھی ان کی ایک تصویر پر مداحوں نے کمنٹس میں ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا اداکارہ کو اس قدر بولڈ انداز نہیں اپنا چاہیے تھا-اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں انتہائی بولڈ، نیم عریاں اور اچھے فیشن کے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے جہاں اداکارہ پر تنقید کی وہاں ہزاروں مداحوں نے ان کو پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا اور کہا کہ یہ فیشن کا حصہ ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں