سری لنکا کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان ، کونسا اہم کھلاڑی کمر کی درد کی وجہ سے شامل نہیں؟؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا اولین امتحان شروع ہو گیا اور سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں واپس بلائے گئے عمر اکمل اور اوپنر احمد شہزاد شامل نہیں کئے گئے ہیں جبکہ 16 رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد نواز اور محمد رضوان بھی ٹیم میں شامل جب کہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے ہیں اسی طرح محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیریبین لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ملا ہوا ہے – انہوں نے واضح کیا کہ وقار یونس، محمد حسنین کی بولنگ نکھارنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ محمد حسنین کو کھلائیں، تمام صوبائی ٹیموں کے کوچز کے ساتھ بھی رابطے میں رہتا ہوں – اسی طرح کوچ کا کہنا تھا کہ پروفیشنلزم کی بنیاد پر ٹیم منتخب ہوتی ہے، اس میں دوستی کی بات نہیں ہوتی – سرفراز کا رول مختلف اور رضوان کا رول مختلف ہے، رضوان ٹاپ آرڈر میں اچھا کھیلتا ہے جب کہ افتخار احمد کو ڈومیسٹک بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کیا گیا-

فاسٹ بائولر حسن علی کی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن اس بات پر میڈیا میں حسن علی پر کافی تنقید کی جارہی ہیں کیونکہ 22 اگست کو ان کا نکاح ہوا لیکن صرف ایک ماہ بعد ہی وہ ان فٹ ہو گئے ہیں جو ان کی لاپرواہی گنی جارہی ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں