ڈپٹی کمشنر لاہور ڈینگی کا دوسرا شکار بن گئیں ، عہدے سے فارغ کردیا گیا ، پہلا کون تھا ؟؟

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث ضلعی افسران کو کھڈے لائن لگایا جارہا ہے اورڈینگی کا نیا شکار لاہور کی ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید بن گئی ہیں کیونکہ عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کے ڈی سی رندھاوا پہلے ہی ہٹائے جا چکے ہیں اور ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ کو فیصل آباد سے راولپنڈی تبدیل کردیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ڈینگی وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں اور صرف ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر ضلعی افسران نے 57 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے – ڈینگی مہم میں ناکامی کا نزلہ ڈپٹی کمشنر لاہور پر گرگیا، وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار نےڈینگی سے متعلق ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے میں ناکامی پر صالحہ سعید کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ ان کی جگہ اے ڈی سی جی محمد اصغر کو ڈپٹی کمشنر لاہور کا ایڈیشنل چارج دیدیاگیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں