بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کی فوری گرفتاری کا حکم ، لیکن کونسے کیس میں ؟؟

پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹائون کے مالک ریاض ملک کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا اور یہ حکم اینٹی کرپشن عدالت کے جج نثار احمد خاں نے جاری کیا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ملک ریاض سے متعلق ایک کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج نثار احمد خاں نے کی۔ جنہوں نے ملک ریاض کو کیس میں عدم حاضری پر گرفتار کرنے کا حکم سُنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ریاض کے خلاف 1401 کنال اراضی میں کرپشن کا معاملہ اینٹی کرپشن عدالت میں زیر سماعت ہے۔عدالت کے جج نثار احمد خاں نے فیصلے میں کہا کہ ملک ریاض عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ 2 سماعتوں پر بھی پیش نہیں ہوئے، اس لیے اُن کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم سُنایا جاتا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے انہیں آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں