آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟؟

اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ ثانی ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں اور آج انہوں نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی – اس موقع پر دونوں نے سکیورٹی اور معاشی تعاون سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے،بہتر سیکیورٹی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی نمو کے لئے ضروری ہے- سیکیورٹی صورتحال اب بہتر استحکام سے پائیدار امن کی طرف جارہی ہے، پاکستان کی سلامتی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے،بہتر سیکیورٹی صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی نمو کے لئے ضروری ہے۔

آئی ایس اپی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شیخ علی بن عبداللہ ثانی نے پاکستان سمیت خطے میں امن واستحکام کےلیے پاک فوجی ک کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا- معاشی حلقوں کی جانب سے آرمی چیف اور اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات کو سراہا ہے اور اسے ملکی معیشت کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں