بھارتی ائیرفورس کے برے دن ، ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ بھی ہلاک

آج کل بھارتی ائیر فورس پر برا وقت چل رہا ہے فروری میں پاکستان نے طیارہ مار گرایا ، چند روز قبل مدھیہ پردیش میں جنگی طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوا تو آج بھوٹان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے – بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر چیتا بھوٹان میں گرا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے لیفٹننٹ کرنل رینک کا ایک پائلٹ ہلاک ہوا جبکہ مرنے والا دوسرا پائلٹ بھوٹان کی فوج کا پائلٹ تھا جو بھارتی فوج کے ساتھ تربیت کررہا تھا –

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر یونپھولا میں لینڈنگ کے لیے پہنچا تھا لیکن وہ قریبی پہاڑی کھنتونمانی میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں بھارتی اور بھوٹانی فوج کے افسران موقع پر ہلاک ہوگئے – حادثے کے بعد بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جائے گی جس کے لئے انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں