دنیا کا معروف سرچ انجن گوگل آج 21 برس کا ہو گیا ، اپنا ہی ڈوڈل متعارف کروادیا، رسپانس کیا؟؟؟

نیا کا سب سے معروف ترین سرچ انجن گوگل آج 21 برس کا ہو گیا جس کی وجہ سے اس نے آج اپنا ہی دلچسپ ڈوڈل متعارف کروایا ہے جسے دنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے – واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً تمام لوگ معلومات حاصل کرنے کےلیے گوگل ہی کا استعمال کرتے ہیں – 21 سال پہلے شروع ہونے والا گوگل آج اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی بن چکا ہے اور دنیا بھر میں موجود اس کے دفاتر میں 50 ہزار سے زائد افراد بطور سٹاف اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2004ء میں گوگل نے “کی ہول” نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ “گوگل ارتھ” کے نام سے جانتے ہیں جس کے دو برس بعد ہی گوگل نے ویڈیو براؤزنگ کی سب سے معروف ویب سائٹ یو ٹیوب خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی تھی – واضح رہے کہ گوگل ہر مشہور شخصیت کی سالگرہ اور برسی کے موقع پر یا دنیا میں ہونے والے تمام بڑے واقعات کے حوالے سے ڈوڈل متعارف کرواتا ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوتے ہیں – اور اسی اپنی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی متعارف کروایا ہے جسے بڑے پیمانے پر پسند کیا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں