دنیا بھر میں طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری ، پاکستان کا کتنا نمبر؟؟ حیرت انگیز خبر

عالمی تنظیم گلوبل فائر پاور نے 2019 کی دنیا بھر میں طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاک افواج کو کتنے نمبر پررکھا گیا ہے یہ ایک بڑا سوال ہے جبکہ پاکستان کے روایتی دشمن بھارت کی فوج کو کونسا نمبر دیا گیا ہے یہ الگ بحث ہے –

جاری کردہ رپورٹ میں 55 سے زائد عوامل کو سامنے رکھا گیا ہے جس میں فوج کی مین پاور ، جیوگرافی، لاجسٹک استعداد اور ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اسٹیٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے – اسی طرح ہر ملک کے ہتھیاروں کی نوعیت کا تخمینہ بھی لگایاگیا ہے اس کیساتھ ساتھ جن ممالک کے پاس ایٹمی طاقت ہے ان کو بونس بھی دیاگیا لیکن رینکنگ میں ان ایٹمی قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کےذخیرے کی تعداد کو بطور فیکٹر نہیں رکھا گیا –

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج ہے جب کہ سرفہرست امریکا، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر چین اور چوتھے نمبر پر بھارت کی فوج ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ڈیفنس بجٹ 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ پاکستانی فوج کی تعداد تقریباً 12 لاکھ چار ہزار ہے – اسی طرح 137 ممالک میں طیاروں کے حساب سے پاکستان 7ویں نمبر پر ہے جس کے طیاروں کی تعداد 1342 ہے، ان میں سے 348 فائٹر ائیرکرافٹ ہیں – اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پاس 2200 کمباٹ ٹینک بھی ہیں جب کہ بحری جنگی اثاثوں کی تعداد 197 ہے جس میں آبدوزیں میزائل بردار کشتیاں اور جدید ترین جاسوس لڑاکا طیارے شامل ہیں –

جاری کردہ رپورٹ میں فرانس کو پانچویں ،جاپان کو چھٹے ، جنوبی کوریا کو ساتویں ، برطانیہ کو آٹھویں ، ترکی کو نویں ، جرمنی کودسویں ، اٹلی کو گیارہویں ، مصر کو بارہویں ، برازیل کو تیرہویں ، ایران کو چودہویں اور پاکستان کو پندرہویں نمبر پر رکھا گیا ہے
اس کے بعد انڈونیشیا نمبر 16 پر ، اسرائیل نمبر 17 پر ، شماللی کوریا نمبر 18 ، آسٹریلیا نمبر 19 ، اسپیشن نمبر 20 ، کینیڈا نمبر 21 ، تائیوان نمبر 22 ، ویتنام نمبر23 ، پولینڈ نمبر24 اور سعودی عرب کو 25 نمبر پر جگہ ملی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں