سری لنکا کیخلاف ٹی 20 ہوم سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ، کس کی واپسی ہوئی ؟؟

5 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت سرفراز کریں گے جبکہ نائب کے فرائض بابر اعظم انجام دینگے – ٹیم میں عمر اکمل ، احمد شہزاد اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی جبکہ عاباد علی ، امام الحق اور رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب ورلڈکپ کومدنظررکھتے ہوئے کیاگیا ہے – جبکہ ٹیم میں آصف علی،فخر زمان،محمدحسنین ،حارث سہیل،افتخاراحمد،عمادوسیم،محمد نواز،محمدعامر،شاداب خان،عثمان شنواری اوروہاب ریاض شامل ہیں، ٹی ٹوئنٹی میچز7،5اور9اکتوبرکولاہورمیں کھیلے جائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں