کاروباری افراد کے مابین ہم آہنگی کیلئے تجاویز تیار ، بزنس کمیونٹی سے آرمی چیف نے کیا کہا؟؟

فیصل آباد سمیت پاکستان بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں نے حکومتی پالیسیوں اور کاروبار کرنے کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا معیشت سے گہرا تعلق ہے۔ ملک کی داخلی سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئی – اقتصادی سرگرمیوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ تاجر برادری کے حکومتی اقتصادی ٹیم سے رابطے خوش آئند ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے واضح کیا کہ نجی اور سرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے روابط مثبت اقدام ہیں جن کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے – اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز تیار کرنا تھا۔ ایسے مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں