اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کیلئے گلوکارہ شازیہ خشک نے کیا بڑا اعلان کردیا ؟؟؟

پاکستان کی معروف صوفی اور لوک گلوکارہ اور سندھ کی پہچان شازیہ خشک نے اپنی باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکاری سمیت شوبز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس پر باضابطہ طورپر عمل درآمد شروع کردیا ہے – واضح رہے کہ شازیہ خشک ’لال میری پت‘اور ’دانے پہ دانا‘ سمیت دیگر متعدد مقبول گیتوں میں اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی –

ایک انٹرویو کے دوران شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ وہ اب شوبز کو الوداع کہہ رہی ہیں اور انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ اب مکمل اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہیں – میں فیصلہ کرچکی ہوں کہ مجھے اپنی باقی کی زندگی اسلام کی خدمت میں صرف کرنی ہے انہوں نےاپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کے فیصلے میں بھی ہمیشہ کی طرح سپورٹ کریں گے – انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں گی اور اب دوبارہ شوبز میں قدم نہیں رکھیں گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں