“بیسٹ ٹیچرایوارڈ” جڑانوالہ کے سکولوں کی خواتین اساتذہ نے ایوارڈز حاصل کرلئے

جڑانوالہ ، فیض فریدی سے ،

ضلع بھر میں جڑانوالہ کی اساتذہ ” بیسٹ ٹیچر” ایوارڈ لے اُڑیں ٹیچرز کی بہترین کارکردگی پر مختلف حلقوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا –

تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیچرز کی شعبہء تدریس میں شاندار اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ٹیچرز کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دینے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میں 58 گ ب کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کی ٹیچررقیہ بانو جبکہ سٹار ہیڈ ٹیچر میڈم خورشید بانو اور چکنمبر 194 ر ب کے گرلز سکول کی مس سمیرا اور سٹار ہیڈ ٹیچر میڈم فرحت کو تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-

واضح رہے کہ بیسٹ کارکردگی کے حوالے سے جڑانوالہ پہلے نمبر پر رہا ہے اس موقع پر ثریا شریف اور تمام سماجی۔کاروباری۔ تعلیمی ودیگر حلقوں نے ایوارڈ یافتہ ٹیچرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں