پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیا سٹار مل گیا ، سری لنکا کیخلاف ٹی 20 میں ہیٹرک کس نے کی؟؟؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسنین نئے سٹار کے روپ میں سامنے آئے ہیں اور آج انہوں نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 میچ میں اپنی اولین ہیٹ ٹرک کی ہے اور وہ ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بائولر بن گئے ہیں – حسنین نے سولہویں اور کی آخری گیند جبکہ بعد میں انیسویں اوور کی پہلی دونوں گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا جبکہ 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی-

سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 166 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں عمر اکمل ، احمد شہزاد اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں