کوک سٹوڈیو سیزن 12 ، کون کون سے گلوکار رواں سال شامل ہونگے ؟؟؟ پرومو جاری

کوک سٹوڈیو ایک مرتبہ پھر موسیقی کی دنیا میں ہلچل مچانے کے لئے تیار ہے جس کا ابتدائی پرومو جاری کردیا گیا ہے واضح رہے رواں سال کوک سٹوڈیو کا سیزن 12 ہو گا –

رواں سیزن کوک اسٹوڈیو 12 کو معروف بینڈ وائٹل سائنز کے سابق رکن روحیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں جو اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ابتدائی 6 سیزن پروڈیوس کرچکے ہیں جو انتہائی کامیاب رہے – رواں سال سیزن میں شامل کئے گئے گلوکاروں میں ابرار الحق، آئمہ بیگ، علی سیٹھی، عاطف اسلم، بنور بینڈ، برکت جمال فقیر، فرید ایاز، ابو محمد، حدیقہ کیانی، فریحہ پرویز، ہرسکھیاں، کاشف دین، نمرہ رفیق، قرۃ العین بلوچ شامل ہیں – اسی طرح راحت فتح علی خان، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، شامالی، شجاع حیدر، عمیر جسوال، زیب بنگش اور زوئی ویکاجی بھی پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

پروموکے حوالے سے روحیل حیات کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی پہلی قسط 11 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتطار ہے – واضح رہے کہ کوک سٹوڈیو سیزن بارہ سے قبل گزشتہ تین سال سے گلوکاروں کو نئے انداز میں پیش کیا جارہا ہے جسے عوام بے حد پسند کررہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں