سوترمنڈی کی کاروباری کمپنی کے 2 تاجرگرفتار، وجہ جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ تو نہیں؟؟

فیصل آباد ، محمد احمد مرتضی

فیصل آباد ریجنل ٹیکس آفس انتظامیہ کی بڑی کارروائی ، جس میں کروڑوں روپے کی جعلی سیلز ٹیکس انوائس تیار کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے –

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان کی سربراہی میں ایف بی آر کے انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے مبشر اسحاق اینڈ کمپنی منٹمگری بازار سوترمنڈی کے مالکان مبشرر اور اسحاق کو حراست میں لے لیا ہے اور ان پر یہ الزام ہے کہ وہ کروڑوں روپے کے جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ کیس میں ملوث ہیں –

ایف بی آر ٹیم نے ملزمان کو ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کی حوالات میں بند کردیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں