فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، پھر کیا ہوا؟؟؟ حیران کن خبر

فیصل آباد ، محمد احمد مرتضی

فیصل آباد کے پررونق علاقہ میں مسلح افراد نے سٹیج اداکارہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ کی والدہ زخمی ہو گئی جبکہ وہ خود بال بال بچ گئی-

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں قائم منروا تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے “چل سو چل” میں پرفارم کرنے والی اداکارہ کومل کائنات ڈرامہ ختم ہونے کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر گولیاں برسا دیں جس کی زد میں آ کر اس کی والدہ نجمہ زخمی ہو گئی جبکہ اداکارہ کومل کائنات بال بال بچ گئی-

واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں