عمران خان 500 افراد کو جیل بھجوانے کے خواہش مند ، کس کی تقلید کرنے کا کہہ دیا؟؟؟

وزیراعظم عمران خان نے ایک بڑی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کاش وہ چین کے صدر کی تقلید کرتے ہوئے 500 افراد کو جیل بھجوا سکتے ، پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہےکرپشن پرقابو پانے میں کچھ وقت لگے گا- چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہم بھی سیکھ رہے ہیں،موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین تیزی سے ترقی کرنیوالا ملک ہے، چین نے 30سال 70کروڑ انسانوں کو غربت سے نکالا، چین نے کرپشن کیخلاف کامیابی حاصل کی ،ہم بھی چین سے سیکھیں گے کہ کیسے کرپشن سے چھٹکارا پایا جائے – چائنا کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی منصوبےکوبہتر بنایاگیا ہے،سی پیک پراجیکٹس میں کئی وزارتوں کےعمل دخل کی وجہ سےسی پیک اتھارٹی بنائی،ہماری حکومت تاجروں کو کاروباراورپیساکمانےمیں سہولت دےرہی ہے،کرپشن ملکوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنتی ہے،ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے، چین دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے،کرپشن ملکوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں بنتی ہیں،ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے کہ چین نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے بتایا کہ کس طرح وہ میرٹ پر کام کرتےہیں، چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، چین آیندہ دہائی میں دیگرملکوں کو پیچھے چھوڑ دے گا، چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے،کرپشن ملکوں کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے – کہپاکستان میں چینی وکررز کے تحفظ کےلیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے،پاکستان چاہتاہے چین کوئلہ اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے – پاکستان تیل کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے،پاکستان ہاؤسنگ شعبےمیں چین کی سرمایہ کاری کاخواہشمند ہے،پاکستان میں کاٹن،آئی ٹی،فوڈ پراسیسنگ شعبے میں چین کیلیے اچھے مواقع ہیں،پاکستان کواس وقت ایک کروڑ مکانات کی ضرورت ہے،منصوبوں میں سرخ فیتے کامقصد پیسابنانا ہوتاہے –

وزیراعطم کے اظہار خیال کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں ان پر تنقید کی جارہی ہے کہ اگر وہ ایسا کریں گے تو ان کی کابینہ بھی آدھی سے زائد خالی ہو جائے گی کیونکہ ان کے وزرا میں بھی کافی کرپشن زدہ ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں