مہوش حیات ایک نئی مصیبت میں ، نئی ویڈیو سامنے آنے پر شائقین کا رد عمل کیا ہے ؟؟؟

ابھی چند روز قبل پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کشمیر پر بات نہ کرنے پر تنقید کی زد میں تھی اور وہ معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ مہوش حیات نے ایک مرتبہ پھر خبروں میں اہمیت حاصل کر لی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ساتھی اداکار احسن خان کیساتھ ایک گانے پر ڈانس کررہی ہیں اور اس گانے میں ان کا لباس کافی مختصر ہے جس پر ان پر سوشل میڈیا سمیت دیگر سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7ویں ‘ہم ایوارڈز’ کی تقریب میں پرفارم کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گا واضح رہے کہ مہوش حیات اور احسن خان نے 5 سال بعد ایک ساتھ اسٹیج پر پرفارم کیا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں مہوش حیات گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں – سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں