حکومت کا ماڈل لنگر خانہ ، گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کیا اظہار کیا کہ صارفین سامنے آگئے؟؟

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی دیگر حلقوں کی طرح لنگر خانہ کھولنے پر عمران خان اور حکومت پر تنقید کے تیر برسا دئیے – اس حوالے سے انہوں نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ لوگوں کو مانگ کر نہیں کما کر کھانا سکھائیں۔ خان صاحب اگرچہ بھوکے کو روٹی کھلانا بہت اچھا کام ہے ۔ لیکن اگر لنگر پر مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر لوگوں کو نوکری دیتے تو لوگ محنت کرکے کھانا سیکھتے۔

گلوکارہ نے وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے ساتھ مشورہ بھی دیا کہ وزیراعظم صاحب آپ سمجھنے کی کوشش کریں، عوام کو بھکاری نہ بنائیں وہ کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں بہت زیادہ غربت اور بے روزگاری ہے۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کے اس ٹویٹر بیان کو صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے کچھ لوگ تو ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بے روزگاری کا مستقل حل لنگر تقسیم کرنا نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں