مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں داخلے کی تاریخ تبدیل کردی ، اب کب پڑائو ہو گا ؟؟؟

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے واضح کیا گیاہے کہ ملک بھر سے جلوس 27 اکتوبر کو ہی نکالے جائیں گے لیکن اسلام آباد میں داخلے کی تاریخ تبدیل کی جارہی ہیں اور اب قافلے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہونگے –

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام نے بھی ہوٹرن لے لیا ہے اور حکومت کے خلاف پڑاؤ ڈالنے کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ مولانا لالرحمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جمعیت کا کوئی بھی جلوس اکتیس اکتوبر سے قبل اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا ، ستائیس اکتوبر کو جتنے بھی جلوس نکالے جائیں گے وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونگے ۔ کشمیریوں کے حق میں جلوس نکالنے کے بعد تما م جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہونگے اور حکومت کے خلاف پڑاؤ ڈالے گے-

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آزادی مارچ کو روکنے کی درخواست کو قبل از وقت قراردیدیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں